28 ستمبر، 2021، 2:35 PM

برطانیہ میں پٹرول کا بحران/ فوج کو آمادہ رہنے کا حکم

برطانیہ میں پٹرول کا بحران/ فوج کو آمادہ رہنے کا حکم

برطانیہ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا اور فوج کو کسی بھی وقت مدد کےلیے طلب کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا اور فوج کو کسی بھی وقت مدد کےلیے طلب کیا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن سمیت ملک بھر میں 4 روز سے مسلسل پٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں ، بسوں اور موٹرسائیکلوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں۔ ملک کے 8 ہزار میں سے 90 فیصد پٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔

بحران میں شدت اس لیے بھی مزید بڑھ گئی کیونکہ خدشات کا شکار عوام نے ضرورت سے زیادہ پیٹرول خریدنا شروع کردیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قلت ہے تاہم برطانوی حکومت اور پیٹرول ایسوسی ایشن نے ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کو اس بحران کی وجہ قرار دیا ہے۔

اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے اور 150 فوجی ٹینکر ڈرائیورز ملک میں پٹرول کی سپلائی میں حصہ لیں گے۔

News ID 1908323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha